اپوزیشن اتحاد کا جلسے کا اعلان، انتظامیہ کی جانب سے پشین میں دفعہ 144 نافذ

opposition jalsa

اپوزیشن اتحاد نے بلوچستان کے ضلع پشین میں آج پہلے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ انتظامیہ نے پشین میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام سے جلسہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اپوزیشن اتحاد”تحفظ آئین پاکستان“ تحریک کاآغاز پشین سے کررہا ہے۔

تاج لالا فٹبال اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، گزشتہ شب موسلادھار بارش کی وجہ سے جلسہ گاہ میں پانی جمع ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

پشین میں انتظامیہ کی جانب سے شہر میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے،جلسہ گاہ کے اندراور باہر سیکیورٹی کی بھاری نفری تعینات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کا اجلاس ہوا،اس میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی احتجاجی تحریک کا نام“تحریک تحفظ آئین“ رکھا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں