مسلمان عید سے قبل فطرانہ یا صدقہ فطر جمع کراتے ہیں، اس بارے کم از کم صدقہ فطر 300 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
شریعہ بورڈ آف پاکستان کی جانب سے صدقہ فطر کی رقم کم سے کم 300 روپے مقرر کی گئی ہے جو رواں سال کے لیے ہے، یہ رقم 2 کلو گرام گندم کے برابر ہے۔
جو افراد کسی غیر معمولی وجہ سے رمضان کے روزے نہیں رکھ سکتے وہ فدیہ دے سکتے ہیں۔
مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
شریعہ بورڈ کے مطابق جو پر فطرانہ 600 روپے، کھجوروں کے لیے 2400 اور کشمش کے لیے 4400 مقرر کیا گیا ہے۔
ایک کوئی شخص پورے مہینے کا فدیہ دیناچاہتا ہے تو اسے (ان میں سے کسی ایک کے) گندم کے آٹے کے نو ہزار، جو کے 18 ہزار، کھجوروں کے 72 ہزار اور کشمش کے ایک لاکھ 32 ہزار دینا ہوں گے۔
شریعہ بورڈ کے مطابق فدیہ صرف انہی افراد پر لازم ہوگا جنہیں صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے جبکہ ان کی جان کو خطرہ بھی ہو وہ روزہ نہ رکھنے کے بدلے میں فدیہ ادا کر سکتے ہیں۔