اسلام آباد ہائی کورٹ کی زین قریشی کو بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت

Zain Qureshi

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی پاسپورٹ جاری اور نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ مسئلہ کیا ہے؟

پی پی 133 میں دوبارہ گنتی، لیگی امیدوار رانا محمد ارشد کامیاب

جس پر سید علی بخاری نے بتایا مسئلہ یہ ہے کہ بیرون ملک جانا ہے لیکن کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائرڈ ہوگیا ہے۔ وکیل علی بخاری نے دوران سماعت استدعا کی کہ ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے، پاسپورٹ ہو گا تو بیرون ملک جا سکیں گے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے یہ اپیل بھی کی کہ زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی جائے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں