پی آئی اے کی نجکاری کا حتمی پلان منظر عام پر آگیا

پی آئی اے pia

ہم انویسٹگیشن ٹیم نے قومی ایئرلائن کی حتمی نجکاری پلان کی کاپی حاصل کرلی، پی آئی اے کا رواں سال کا ریونیو پانچ ارب ڈالر سے زائد پروجیکٹ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  2028 تک پی آئی اے کا ریونیو ساڑھے 6 ارب تک جانے کی توقع ہے۔ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 830 ارب روپے ہے جو ہولڈنگ کمپنی کو شفٹ کیا جائے گا۔ پی آئی اے پر بینک قرضہ 268 ارب اور حکومتی قرضہ 176 ارب روپے ہے۔

قومی ایئرلائن کے ملازمین، حکومتی اور نجی قرضوں کا بیلنس 184 ارب روپے ہے۔ بینک، لیزز 167 ارب اور ملازمین اور عملے کا خسارہ 35 ارب کا ہے۔

پی آئی اے نجکاری، 51 فیصد شیئرز فروخت، 49 فیصد حکومت ملکیت میں رہیں گے

دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کا 34 جہازوں کا فلیٹ ہے، 11 ہزار ملازمین ہیں۔ پی آئی اے کے ذریعے سالانہ 47 لاکھ مسافر 34 ممالک کے لیے سفر کرتے ہیں۔ پی آئی اے سب سے زیادہ پاکستان کی 23 فیصد مارکیٹ کو کیپچر کررہی ہے۔

پی آئی اے کا 24 مئی کو ای او آئی پبلش ہوگا اور بڈرز ایس او کیوز جمع کرائیں گے۔ پی آئی اے کی ایوارڈ سائننگ 24 جون کو ہوگی۔


متعلقہ خبریں