وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد ساری دنیا کی روایتی سرحدوں سے مختلف ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان کو بارڈر پرتمام عالمی قوانین کا نفاذ کرنا ہوگا۔
ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، ہماری کوششوں کے باوجود کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ٹھکانے ان کے علم میں ہیں، ان کی سرزمین سے دہشت گرد آپریٹ کر رہے ہیں۔
دہشتگردوں کو نہ روکا گیا تو افغانستان کی بھارت کیساتھ تجارتی راہداری بند کر دیں گے خواجہ آصف
انہوں نےکہا کہ پاک افغان بارڈر ساری دنیا کے روایتی بارڈر سے مختلف ہے،کابل سے تعاون میسر نہیں، پاکستان کو اس بارڈر پر تمام عالمی قوانین نافذ کرنا ہوں گے، بارڈر پر دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنا ہوگی۔