عدالت نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں خاتون پر حملے کے مقدمے میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 2 کو بے گناہ قرار دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اچھرہ واقعے کے ملزم التمش، ندیم اور عادل کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ مقدمے میں نامزد ملزمان علیم الدین اور خالد شہنشاہ کو بھی بے گناہ قرار دے دیا گیا۔
لاہور، اچھرہ واقعے میں خاتون کی جان بچانے والا گمنام ہیرو
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اچھرہ میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے بازار میں آئی خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگا کر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی جان بچائی تھی۔
بعد ازاں خاتون کو ہراساں کرنے والے مشتعل ہجوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 19 مارچ کو اس مقدمے میں ملوث 4 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔