ہم نیٹ ورک کے سی ای او در ید قریشی کیلئے ”ستارہ امتیاز کا اعزاز


کراچی ( 23 مارچ 2024 ) سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی کو ان کی پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے نوازا گیا، جو نہ صرف درید قریشی کے کیریئر بلکہ پورے ہم نیٹ ورک کیلئے ایک پر مسرت موقع ہے۔

پاکستانی میڈیا کے منظر نامے کی تشکیل میں درید قریشی کا بہت بڑا کردار ہے میڈیا انڈسٹری میں درید قریشی کا سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے ۔ اپنے اس سفر کے دوران انہوں نے ایک محرک کے طور پر ہر قدم پر انفرادیت اور جدت طرازی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے اپنے پلیٹ فارم سے نہ صرف پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری بلکہ فلم انڈسٹری میں بھی انقلاب بر پا کرنے میں اہم کردارادا کیا۔ نہوں نے اپنے پلیٹ فارم سے متنوع مواد کی تخلیق کی کہ ناظرین دل سے اس چینل کے ہو کر رہ گئے۔

گرتی ہوئی پاکستانی فلم انڈسٹری کی حمایت اور بحالی کیلئے سی ای وی ہم نیٹ ورک نے ڈسٹری بیوشن کمپنی ہم فلمز کی بنیا د رکھی جو دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کی مارکیٹنگ کرتی ہے ۔ ہم فلمز نے یورپ امریکا، کینیڈا اور دیگر بین الاقوامی علاقوں میں کامیابی کے ساتھ فلموں کی تقسیم کا عمل شروع کیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فلموں کیلئے نئی راہیں استوار ہو رہی ہیں ۔

درید قریشی کی دور اندیش قیادت میں فروری 2004ء میں قائم کیا جانے والا آئی ٹی وی نیٹ ورک چند ہی سالوں میں ہم نیٹ ورک پاکستان میں تبدیل ہوتے ہوئے پاکستان کا سب سے بڑا اور منفرد تفریحی چینل بن گیا ۔

ان کے اسٹریٹجک وژن اور معیار کیلئے غیر متزلزل عزم نے نیٹ ورک کو بے مثال کامیابی کی طرف راغب کیا اور اس نیٹ ورک نے نہ صرف مقامی بلکہ عالمی دونوں سطحوں پر پذیرائی اور پہچان حاصل کی ۔

”من مائل، ہمسفر زندگی گلزار ہے، اڈاری، داستان شہر ذات اور ڈرسی جاتی ہے صلہ اور عشق مرشد جیسے بے مثال کامیابی حاصل کرنے والے ڈراموں کے ساتھ ہم نیٹ ورک بے خوفی سے ممنوع موضوعات کو پردے پر لاتا ہے۔

یہ وہ چینل ہے جس نے ہمیشہ پاکستانی معاشرے کے مسائل اور فکر انگیز موضوعات کو انتہائی موثر انداز میں اجاگر کیا ہے ۔ ہم نیٹ ورک نے پاکستانی تفریحی صنعت میں بہترین اور معیاری مواد پیش کرنے میں ہر اول دستے کا کردارا دا کیا ہے ۔

در ید قریشی نے 2006 میں جنوبی ایشیاء کے پہلے اور دنیا کے تیسرے241 گھنٹے کے فوڈٹی وی چینل ”ہم مصالحہ کی بنیا د رکھی جو آج تک ملک کے پسندیدہ فوڈ چینلوں میں سے ایک ہے۔

ہم مصالحہ کے بعد ہم نیٹ ورک کے تحت اسٹائل 360 کے نام سے ایک تیسرا چینل متعارف کرایا گیا جسے بعد میں پاکستان کے متنوع فیشن کلچر کواجاگر کرنے اور مقامی فیشن انڈ سٹری کوفروغ دینے کیلئے ہم ستارے کا نام دیا گیا۔

11 مئی 2018 میں ہم نیوز کا آغاز کرتے ہوئے صرف پانچ سال میں اس چینل نے ملک کے پانچ نمایاں ترین نیوز چینلوں میں سے ایک کا اعزاز حاصل کیا ۔

درید قریشی کے عالمی منظر نامے میں پاکستانی میڈیا کی موجودگی کونمایاں طور پر بلند کیا جس کی نشاندہی متنوع بین الاقوامی مقامات پر ہائی پروفائل ایونٹس کے ذریعے کی گئی۔ ان کی قیادت میں ہم نیٹ ورک فخریہ انداز میں پاکستان کے ممتاز فیشن ایکسٹروا گنز ابرائیڈل کٹورویک کا انعقاد کرتا ہے جس کے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح تک چرچے ہیں ۔

یہ نیٹ ورک ہم ویمن لیڈرایوارڈ کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیاب خواتین اور خواتین کو کامیابی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والے مرد حضرات کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے جس میں صدر پاکستان سمیت عمائدین کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔

اس چینل کے پلیٹ فارم سے ہم اسٹائل ایوارڈ زکا اجراء کیا گیا جس نے انڈسٹری کے اہم ترین ایوارڈز کی حیثیت اختیار کر لی جب کہ ہم ایوارڈز جس نے پہلے پاکستان میں اس کے بعد بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ قائم کی اور آج دنیا بھر میں ان ایوارڈز کے شائقین موجود ہیں ۔

ہم پشتو ون علاقائی زبان کا سب سے مقبول ترین چینل ہے جب کہ حال ہی میں ”ہم کے گلدستے میں ہونے والا اضافہ ٹین اسپورٹس“ ہے۔ اپنی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے علاوہ درید قریشی اپنے رفاہی کاموں کیلئے بھی مشہور ہیں۔

وہ نہ صرف تعلیم کے شعبے میں مختلف این جی اوز کی فعال طور پر حمایت کرتے ہیں بلکہ انہوں نے مومنہ اینڈ درید (ایم اینڈ ڈی) فاؤنڈیشن بھی قائم کی تا کہ ان لوگوں کی مدد کی جا سکے جن کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ضروریات کو پورا کرنا ایک مستقل چیلنج رہا ہے۔

فاؤنڈیشن نے سندھ میں 28 نیم فعال اسکولوں کو اپنایا اور سینکڑوں بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے فعال طور پر کام کر رہا ہے تا کہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں۔

درید قریشی کی معاشرے کی بہتری اور میڈیا کے شعبے میں ان کی سرشار اور شاندار خدمات کے اعتراف میں کے ایس ای ( دی کراچی اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ ) اور ماس ہیومن ریسورس سروسز نے انہیں 2012ء 2013ء اور 2014ء میں میڈیا سیکٹر میں بہترین سی ای او ایوارڈز سے نوازا اورانہیں 2014 میں پرائڈ آف لمز ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

23 مارچ کے یادگار موقع پر درید قریشی کو ان کے جذبہ حب الوطنی تخلیقی صلاحیتوں انتھک جستجو اور ان کی شاندار کامیابیوں کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا گیا جو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے ایک ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے بانی اور سی ای او دور ید قریشی کو ایوارڈ پیش کیا۔

ہم فیملی در ید قریشی کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باداور پاکستان کی تفریحی صنعت میں ان کے گراں قدرخدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں