یوم پاکستان کے موقع پر قائداعظم میوزیم میں پرچم کشائی کی تقریب

قائداعظم

یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں قائداعظم میوزیم میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔

قائداعظم ہاؤس میوزیم بورڈ آف مینجمنٹ کے تعاون اور انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل بلڈنگ کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی اور ملی نغمے پیش کیے، اس موقع پر منفرد بینڈ نے خوبصورت دھنیں بجائیں۔

یوم پاکستان، مختلف شعبہ جات کی 829 شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائداعظم کے بھتیجے لیاقت مرچنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑی قربانیوں سے حاصل ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم جس مقام پر موجودہیں یہ بانی پاکستان کی رہائش گاہ ہے،ہمیں مرتے دم تک وطن سے محبت کرنی ہے۔

لیاقت مرچنٹ نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں