یوم پاکستان: مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد

youm difa pakistan

راولپنڈی: مسلح افواج کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے 84ویں یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دن مسلمانانِ برصغیرکی الگ وطن کے لیے کاوشوں کی یاد دلاتا ہے اور اس دن عظیم رہنماؤں کے وژن کے مطابق ہماری تقریر کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کیلئے باضابطہ عمل درآمد کا نوٹیفکیشن جاری

آج بھی بھارت اور خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو مظالم کا سامنا ہے جبکہ بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار ، ہمیں آزادی کی اہمیت اور قدر کی یاد دلاتی ہے۔ ہم ہر روز اپنی آزادی کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتی ہیں۔ پاکستان کی افواج قومی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھیں گی۔ افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔


متعلقہ خبریں