شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب

شہلا رضا

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کانگریس کا اجلاس گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ پی ایچ ایف کانگریس اجلاس میں نیشنل بینک اور پاکستان کسٹم کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ کانگریس اجلاس میں 64 میں سے 54 ممبران نے شرکت کی۔

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ منتخب

اس موقع پر کانگریس نے اجلاس میں رُکنِ قومی اسمبلی شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب کرلیا گیا۔ راجا شجاع خزانچی اور شجاع اقبال پاشا کو سیکرٹری فنانس منتخب کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہیں۔ اس سے قبل شہلا رضا پی ایچ ایف کی نائب صدر کے فرائض بھی سر انجام دے چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں