بانی پی ٹی آئی 25 رمضان سے پہلے جیل سے باہر آجائیں گے، بیرسٹر سلمان صفدر

salman Safdar

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین تحریک انصاف 25 رمضان سے پہلے جیل سے باہر آجائیں گے۔

سائفراور توشہ خانہ کیس میں سزاں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ایف آئی اے نے جس شکایت پر کارروائی  کی اس میں کرمنلٹی نہیں جس شکایت پر کارروائی ہوئی اس میں بانی تحریک انصاف اور شاہ محمود کا نام تک نہیں ہے۔

پاکستان میں عید کب ہوگی؟ 100 سالہ قمری کیلنڈر وائرل

انہوں نے کہا کہ کہ جس دن کی شکایت ہے اس سے 7 دن پہلے ایف آئی اے انکوائری شروع کر چکی تھی وہ انکوئری کس کے کہنے پر شروع کی گئی؟ اگر ڈی جی ایف آئی اے کی کہنے پر انکوائری شروع کی تو گواہ پیش نہیں ہوئے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جس طرح کیس آگے بڑھتا جا رہا ہے اس میں اتنی خامیاں نظر آ رہی ہیں آج سماعت میں ججز نے کہا یہ کیس تو ایک مذاق ہے جس طرح ٹرائل ہوا جس بیج صاحب نے کیس کا ٹرائل چلایا ان کو قانون کا ہی نہیں پتا۔


متعلقہ خبریں