چینی سائنس دانوں نے ہڈیوں کی نس میں زخم کا نیا علاج تیار کر لیا

china

چین کی ایک تحقیقی ٹیم نے ہڈیوں کی نس میں زخم کے علاج کیلئے غیر نامیاتی بائیو سیرامکس پر مبنی ایک ملٹی سیلولر ڈھانچہ تیار کرلیا۔

ہڈیوں کے نس کے زخم میں مبتلا مریضوں کی زندگی میں کمی کی ایک وجہ ہڈیوں کی حرکات کا محدود ہوتا ہے جو قدرتی ساخت کو نقصان پہچنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

یہ مسئلہ حل کرنے کے لیے چینی اکیڈمی آف سائنسز کے شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف سیرامکس ( ایس آئی سی) کی تحقیقی ٹیم نے مینگیز سلیکیٹ (ایم ایس) نینو ذرات کونس انڈیوں سے متعلق خلیوں کے ساتھ ملا کر ایک امیونو موڈیلیٹری ملٹی سیلولر ڈھانچہ تیار کیا تا کہ ہڈیوں کی نس کی مربوط بحالی ممکن ہو سکے۔

اس ڈھانچہ نے نہ صرف وٹرو میں مختلف حیاتیاتی سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا بلکہ گھومتے کف زخم کا شکار مختلف جانوروں کے ماڈلز میں مدافعتی انتظام ، ملٹی ٹشو انضمام کی بحالی اور حرکات کے افعال کی بحالی بھی حاصل کی۔

30ارب سے اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری کینسر اسپتال کی تعمیر کا اعلان

ایس آئی سی سے وابستہ اور تحقیقی ٹیم کے قائد دو چھنگ تائی نے کہا کہ یہ مطالعہ ہڈیوں کی نس اور دیگر ٹشو انٹر فیس کی مدافعتی ماڈیولیشن اور مربوط بحالی کے حصول سے متعلق ایک نیا تصور پیش کرتے ہیں۔ یہ حقیق جرنل سائنس ایڈوانسز میں شائع ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں