پاکستان میں عیدالفطر 11اپریل کو ہونے کی پیشگوئی

eid ul fitar

معروف روحانی اسکالر و محقق ، حافظ عمران حمید اشرفی نے پیشگوئی کی ہے کہ امت مسلمہ کو اس سال 30 روزے نصیب ہونے کا امکان ہے۔

عبوری ضمانت میں توسیع کے باوجود پی ٹی آئی رہنما گرفتار

آئندہ ماہ شوال المکرم کے چاند کی رویت کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوال المکرم کا چاند 10 اپریل بروز بدھ نظر آنے کی توقع ہے لہذا یکم شوال المکرم یعنی عیدالفطر انشاءاللہ 11 اپریل بروز جمعرات کو ہو گی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں عید کی تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بخار، درد کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

اس برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا قوی امکان ہے۔اگر ایسا ہوا تو 29 رمضان سے 3 شوال کی چھٹیاں 6 دن کی ہوجائیں گی کیونکہ 3 شوال ہفتے کو ہوگی اور اگلے روز اتوار کو بھی ہفتہ وار تعطیل ہوگی اور اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو یہ چھٹیاں 4 دن کی ہوں گی جس کا امکان بہت کم ہے۔


متعلقہ خبریں