ن لیگ نہیں چھوڑی، نواز شریف کو آج بھی اپنا قائد سمجھتا ہوں، آصف کرمانی

آصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ حادثاتی نہیں پیدائشی مسلم لیگی ہوں، مجھے کسی سے مسلم لیگی ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

لیگی رہنما نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ کے لیے پارٹی کو کوئی درخواست نہیں دی تھی۔ سینیٹ کی ٹکٹ میں نہ دلچسپی تھی اور نہ ہی دستیاب ہوں۔ سینیٹ ٹکٹ کیلئے کسی سے رابطہ تک نہیں کیا تھا۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں ہوں اور نواز شریف کو آج بھی اپنا قائد سمجھتا ہوں۔ مسلم لیگ نہیں چھوڑی، سیاسی نومولود گمراہ کُن خبریں پھیلانے سے باز رہیں۔

نو فلائی لسٹ سے نام نکلوانے پر ملیکہ بخاری کا وزیراعلیٰ پنجاب کو شکریہ

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پولیٹیکل سیکریٹری سینیٹر آصف کرمانی نے مخلوط حکومت کی قیادت کے لیے شہباز شریف کی بطور وزیراعظم نامزدگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف نے مخلوط حکومت کی وزارت عظمیٰ ٹھکرا کر دلیرانہ اور مدبرانہ فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ انکے ووٹرز، سپورٹرز اور چاہنے والے، جنہوں نے ’پاکستان کو نواز دو‘ کے نعرے پر ن لیگ کو ووٹ دیا، انہیں اِس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں