سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور اور دعوۃ والارشاد کو انڈونیشیا میں سب سے بڑا افطار دسترخوان لگانے پر’موری‘ انسائیکلوپیڈیا آف ورلڈ ریکاڈ کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔
ایس اے پی کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے رواں رمضان المبارک کے دوران انڈونیشیا میں خادم الحرمین الشریفین افطار پروگرام کے تحت لگائے جانے والے 2500 میٹر لمبے افطار دسترخوان کو آسیان ممالک کی سطح پر سب سے بڑا افطار دسترخوان قرار دیا گیا جس پر انڈونیشیا کی تنظیم موری کی جانب سے سعودی سفارتخانے کے دینی امور کے اتاشی احمد الحازمی کو سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
روس میں صدارتی انتخاب، پیوٹن کا مزید6 سال صدر منتخب ہونے کا قوی امکان
اس موقع پر احمد الحازمی نے بتایا کہ افطار دسترخوان انڈو نیشیا کی جنوبی ریاست سولاویسی میں سجایا گیا جس میں اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کے علاوہ جامعات کے سربراہان اور عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، افطار دسترخوان سے 15 ہزار سے زیادہ افراد نے استفادہ کیا۔
دوسری جانب سے مکاسر کے گورنر دانی فومتنتو نے کہا انڈونیشیا کے حکمران اور عوام ہمیشہ مملکت کی قیادت کے لیے دعا گو رہتے ہیں، اس افطار دسترخوان پر ہم سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں۔
واضح رہے وزارت اسلامی امور کی جانب سے گزشتہ برس انڈونیشیا کے شہر ’بادانگ‘ میں 12 سو میٹر کا افطار دسترخوان سجایا تھا جس سے 8 ہزار سے زائد افراد مستفیض ہوئے تھے۔