اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نگراں کابینہ کو سرکاری ملازمتوں میں بھرتیاں کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا ہے کہ نگراں کابینہ کی سرکاری ملازمتوں میں بھرتیاں انتخابی ایکٹ 2017 میں بیان کردہ حدوں کو پار کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کا مینڈیٹ صرف آزاد اور منصفانہ انتخابات کرانا ہے، اُن کا کام انتظامی تبدیلیاں کرنا نہیں۔
The caretaker cabinet should not be making new recruitments of government servants at all now.This will amount to crossing the limits on its mandate as described in the Election Act 2017.The mandate is only to hold free and fair elections, not make sweeping administrative changes
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) June 15, 2018
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بھی نگراں کابینہ کی جانب سے سرکاری نوکریاں دینے پر ردعمل میں کہا ہے کہ نگراں کابینہ کس حیثیت میں سرکاری بھرتیاں کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد بھرتیاں کرنا پری پول دھاندلی ہے کیونکہ سرکاری بھرتیاں کرنا نگراں کابینہ کا مینڈیٹ نہیں اس لیے الیکشن کمیشن کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن 2017 ایکٹ کے تحت نگراں کابینہ انتخابات کو منصفانہ اور بروقت کرائے اور اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔