کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت یا اپنی جماعت بناسکتا ہوں، انوار الحق کاکڑ

انوار الحق کاکڑ

پاکستان کے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کسی نئی سیاسی جماعت کی تلاش میں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مستقبل میں اپنے سیاسی کیریئر کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاید وہ کوئی نئی سیاسی جماعت بنالیں یا پھر کسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی دوروں کے دوران تحائف میں انہیں صرف کھجوریں اور حلوہ ہی ملا اور کھانے پینے والی اشیا توشہ خانے میں جمع نہیں کرانی ہوتیں۔ اس کے علاوہ کوئی خاص تحفہ نہ کسی نے دیا اور نہ ہی ہم نے وصول کیا۔

وقت آگیا ہے بڑے فیصلے کریں، پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس دلانا ہوگا، وزیراعظم

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم کے لیے میرے نام کا اعلان ہوا تو میں پنجاب ہاؤس جا رہا تھا۔ اس وقت اللہ سے دعا مانگی کہ اے اللہ تو نے عطا تو کر دیا ہے اب عزت کے ساتھ یہاں سے رخصت بھی کرنا، اور وہ دعا میری قبول ہوئی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نگران حکومت میں فواد حسن فواد، محمد علی اور وزیر خزانہ شمشاد اختر کی کارکردگی سب سے بہتر رہی۔


متعلقہ خبریں