سونا 1600 روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 30 ہزار 200 کا ہو گیا

سونے قیمت

سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کا اضافہ ہو گیا، جس سے سونے کی عالمی قیمت 2 ہزار 198 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا

اسی طرح مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 360 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں