سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کر دی

مظاہر نقوی

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دے دیا ہے،سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے رول 5 میں ترمیم  کی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا رول5 ججز کو شہرت سے بالاتر ہونے کا پابند بناتا ہے،رول 5 میں ترمیم کے بعد الزامات پر وضاحت دینے کا حق ججز کو دیدیا گیا۔

ججز کوئی وضاحت جاری کریں تو اسے شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا گیا اقدام قرار نہیں دیا جائے گا،سپریم جوڈیشل کونسل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک جج کو نوٹس جاری کر دیا،کونسل میں دائر شکایت پر ہائی کورٹ کے جج سے جواب طلب کر لیا گیا۔


متعلقہ خبریں