وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو نقوی سے ملاقات، بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شاباشی دی۔
مریم نواز نے ملاقات کے آغاز میں اے ایس پی شہر بانو نقوی کو گلے لگنے کا کہا اور انہیں تھپکی دی۔ وزیراعلیٰ کے دریافت کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نے اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
مریم نواز نے اچھرہ واقعہ میں جرأت کا مظاہرہ کرنے پر شہر بانو نقوی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہر بانو نے نوجوان افسروں کے لیے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کردی۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید اور پنجاب پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔