خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

snow fall

ملک بھر میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا۔

مظفرآباد شہر اور گرد و نواح اور دیگر شہری علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے۔

وادی نیلم کے بلند پہاڑی علاقوں جاگرا، سرگن، شونٹھرگریس میں ہلکی برفباری ہورہی ہے وادی لیپہ، مظفرآباد، باغ راولاکوٹ اور ضلع حویلی کے پہاڑوں پر بھی ہلکی برفباری جاری ہے۔

لاہور میں کچھ مقامات پر بارش ہوئی ہے جبکہ بارش سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم بدستور سرد اور مطع ابر آلود رہے گا۔ جبکہ چترال، دیر، مالاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان،بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، باجوڑ، بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

بلوچستان میں بارشوں سے 5 ہلاکتیں ، 1250 مکانات کو نقصان

گذشتہ روز تیراہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ پشاور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 13،دیر، چترال، مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 3، دورش میں منفی 2 اور پارا چنار میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا،شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، گوادر اور کیچ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خوشاب، میانوالی، چکوال، راولپنڈی، جہلم، اٹک، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال اور لاہور میں چند مقامات پر مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں