فیس بک ، انسٹا گرام اور مسینجر کی سروسز جزوی طور پر بحال


ملک بھر میں سوشل میڈیا ایپ فیس بک، انسٹا گرام ، میسنجر ( facebook and instagram down) کی سروسز جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

قبل ازیں صارفین کے فیس بک اکاؤنٹ اچانک آٹو لاگ آؤٹ ہو گئے تھے،ملک بھر میں فیس بک سروسز ڈاؤن ہونے سے سوشل میڈیا صارفین کو ایک گھنٹے سے زیادہ مشکلات کا سامنا رہا۔

صدارتی انتخاب،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

یاد رہے ملک میں 17 فروری سے بند ایکس سروسز بھی تاحال بحال نہ ہو سکیں ،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز صارفین وی پی این سے استعمال کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے کا ایکس سروسز کی بندش پر 15 روز سے ڈاؤن سروسز پر تاحال کوئی مؤقف نہیں آیا۔


متعلقہ خبریں