بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا کے اسپیکر، ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب

بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا کے اسپیکر، ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب

سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار بابر سلیم سواتی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں آج اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوا جس میں بابر سلیم سواتی اسپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔ سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار بابر سلیم نے 89 ووٹ جبکہ اپوزیشن کے عرفان اللہ خان صرف 17 ووٹ حاصل کرپائے۔

اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام (ف) نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کردیا۔

جے یو آئی (ف) کا کوئی نومنتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی میں حاضر نہیں ہوا۔ جے یو آئی نے قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کے انتخاب سے بھی لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔

اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہونگے، لیگی رہنما عرفان صدیقی کی تصدیق

دوسری طرف گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی حلف برداری میں بدانتظامی پر انتظامیہ کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر مہمانوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

انتظامیہ کے مطابق آج اجلاس میں غیر متعلقہ افراد یا مہمان کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ سیشن کے لیے مہمانوں کے تمام کارڈ بھی منسوخ کردیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں