سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی جبکہ مقامی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے مہنگا ہونے سے ایک لاکھ 85 ہزار 1400 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 2054 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ دو دن پہلے بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔