پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری، دو روز میں معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت

شیر افضل (sher afzal)

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کی خلا ف ورزی پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان دینے پر جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،لہذا شیر افضل مروت 2دن میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کروائیں۔

عدالت پیش نہ ہونے پر نومنتخب ایم این اے خرم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر شیر افضل مروت کی جانب سے جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے تحت ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں