سونا ایک ہزار روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 14 ہزار 100 ہو گئی

سونا (gold)

سونے کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد پھر اضافہ ہو گیا۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 1 لاکھ 83 ہزار 414 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کے اضافے سے 2056 ڈالر ہو گئی۔ سعودی گولڈ مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے بعد 24 قیراط ایک گرام سونا کے نرخ مقامی مارکیٹ میں 243.65 ریال رہی، جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 223.34 ریال، 21 قیراط کی قیمت 213.19 ریال رہی۔

گولڈ مارکیٹ میں18 قیراط ایک گرام کی قیمت 182.74 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونا 142.13 ریال میں دستیاب رہا۔

 


متعلقہ خبریں