اپوزیشن لیڈر کے لیے ہمارے پاس اور بھی 2نام ہیں، رؤف حسن

اپوزیشن

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہم اگر حکومت نہ بنا سکے تو اپوزیشن میں رہ کر اپنا کردار ادا کریں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصورعلی خان کے ساتھ”میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ ہم صرف طاقت کے حصول کیلئے نہیں بلکہ تبدیلی لانے کیلئے سیاست میں آئے ہیں، ہم ملک کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں اور میں مذاکرات پر یقین رکھتا ہوں۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

انہوں نے کہا کہ ہم اگر حکومت نہ بنا سکے تو اپوزیشن میں رہ کر اپنا کردار ادا کریں گے، ہم اپنے بنیادی اصولوں پر کمپرومائز نہیں کریں گے، پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ملک کو آگے لے کر جانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہمیں ابھی تک کوئی اسپیس نہیں ملی نہ ہمیں لگ رہا ہے کہ آگے ملے گی، ہمارے اوپر پریشرآج بھی موجود ہے۔

ہم اس وقت بھی واحد بڑی سیاسی جماعت ہیں، خیبرپختونخوا میں ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم کو لیکر آگے بڑھیں گے، مرکز اور پنجاب میں ہم سنی اتحاد کے پلیٹ فارم سے فائٹ کریں گے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے سوال پر رؤف حسن کا کہنا تھا کہ عمر ایوب وزیراعظم منتخب نہ ہوئے تو اپوزیشن لیڈر بن سکتے ہیں، اپوزیشن لیڈر کے لیے ہمارے پاس اور بھی 2نام ہیں، اس حوالے سے فیصلہ ایک دو دن میں ہو جائے گا۔

مریم نواز کا پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کااعلان

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انٹرا پارٹی کے حوالے سے آج ہی شیڈول جاری کیا ہے،انٹراپارٹی انتخابات 3مارچ کو ہوجائیں گے اور ہمیں پوری امید ہے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کو الیکشن کمیشن اور عدالت قبول کرے گی۔

تحریک انصاف کو ایک ایم این اے اور تین صوبائی امیدوار چھوڑ کر گئے ہیں ہماری لیگل ٹیم اس پر کام کر رہی ہے ہم پوری کوشش کریں گے کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں انہیں ڈی سیٹ کر سکیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نام پر اتفاق ہو گیا

ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بشریٰ بی بی کی طبیعت کھانے کی وجہ سے خراب ہوئی تھی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے انکی ملاقات بھی 3ہفتے سے نہیں کرائی گئی جو ان کا بنیادی حق بھی ہے۔

بشریٰ بی بی کوبنی گالہ میں ان کی مرضی کے خلاف رکھا جا رہا ہے،ان کی صحت ہمارے لیے بہت بڑا ایشو ہے۔


متعلقہ خبریں