پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

بارش کی پیشگوئی rain

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ نارووال ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات میں ہلکی بارش متوقع ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 21 اور کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا کے بعض بالائی وسطی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود بعض مقامات پر گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے دیگر تمام علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم خشک دن کے وقت دھوپ کی شدت تیز رہی۔

آج شام رات مزید بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر تمام علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں گندم کی کاشت کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں