عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ، پی ڈی ایم ٹو حکومت کو کوئی قبول نہیں کریگا ، اسد قیصر

اسد قیصر (asad qaisar)

 تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف میں اخلاقیات ہو تو شکست تسلیم کریں، جعلی وزیر اعظم اور کابینہ ہو گی، ان لوگوں کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کل عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے، مینڈیٹ ان کے پاس ہے نہیں، ان لوگوں کو شرم حیا اور وقار ہونا چاہیے۔ یہ پی ڈی ایم 2 ہے ، ان لوگوں نے ملک کو کنگال کیا۔

تحریک انصاف کا وفاق، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں اتحاد کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ذہنی طور پر ہارے ہوئے ہیں، پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم لوگ عوام میں جائیں گے ، قانونی جنگ بھی لڑیں گے، میرٹ پر فیصلے ہوئے تو ہماری حکومت ہو گی ، بانی پی ٹی آئی عمران خان وزیر اعظم ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں اب بھی عدالتوں سے امید ہے، پنجاب میں ہماری 220 اور 180 وفاق میں سیٹیں ہیں، فارم 45 قانونی دستاویز ہے، کمشنر راولپنڈی کے انکشافات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت لی تھی، جیل انتظامیہ نے کہا ہے کہ کل آئیں، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پھر آؤں گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں