سنی اتحادکونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ ہمارا یہ اتحاد 7،8 سال پرانا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھا کہ اتحاد کایہ فیصلہ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کے باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے ،ہم 2جماعتیں (سنی اتحادکونسل اور ایم ڈبلیو ایم )پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔
آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے مزید دو ارکان ن لیگ میں شامل ہو گئے
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اور وحد ت المسلیمن کا تعاون بغیر کسی ڈیمانڈ اور بغیر کسی شرائط کے ہے ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں رانا ثنا اللہ ماسٹر مائنڈ ہیں۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کیساتھ اتحاد کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے منتخب آزادامیدوار سنی اتحاد کونسل کو بطور پارٹی جوائن کریں گے۔
دونوں جماعتوں کے مابین باہمی اتفاق رائے سے منتخب آزادامیدوار سنی اتحاد کونسل کو بطور پارٹی جوائن کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو کابینہ ڈویژن منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ ہماری جماعت پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 180 سیٹیوں پر جیت چکی ہے، جن حالات میں امیدوار لڑے وہ بھی سب کے سامنے ہیں،انتخابی نشان نہ ہونے کی وجہ سےامیدوار آزاد حیثیت سے لڑے،ہم نے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ بھی جاری کیے تھے۔