کرپشن کے الزام میں گرفتار تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن پیرول پر رہا

تھائی لینڈ سابق وزیراعظم

تھائی لینڈ کے سزا یافتہ سابق وزیراعظم تھاکسن کو پیرول پر رہا کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم کرپشن کے الزام میں 6 ماہ سے قید تھے، انہیں بیماری کے باعث اسپتال میں رکھا گیا تھا۔

تیکھے سوالات: تھائی لینڈ کے وزیراعظم کا صحافیوں پر سینی ٹائزر کا اسپرے

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم اب اسپتال سے بنکاک میں اپنے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ تھائی لینڈ کی حکومت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ 74 سالہ سابق وزیراعظم اپنی عمر اور صحت کی وجہ سے جلد رہائی کے اہل ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے صحافیوں نے 74 سالہ تھاکسن کو اتوار کے روز صبح سویرے ایک کالی مرسڈیز وین میں ہسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا، حکمران فیو تھائی پارٹی کے رہنما اپنی سب سے چھوٹی بیٹی پیٹونگٹرن شیناواترا کے ساتھ بیٹھے تھے۔

سری لنکا میں پر تشدد جھڑپیں: 2 ہلاک، 139 سے زائد زخمی، وزیراعظم مستعفی، کرفیو نافذ

رپورٹس کے مطابق تھاکسن پر 2001ء تا 2006ء کے دوران اقتدار کے غلط استعمال اورکرپشن کا الزام تھا۔ تھاکسن 16 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد اگست میں تھائی لینڈ واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں حراست میں لے کر 8 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں