اسرائیل کو حملوں کی قیمت چکانا پڑے گی، حزب اللہ


بیروت: حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں 5 بچوں سمیت 10 افراد کی شہادت پر اسرائیل کو قیمت چکانے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کے رہنما حسن فضل اللہ نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں کی اسے قیمت چکانی پڑے گی۔

واضح رہے کہ لبنان کے سرحدی شہر بناتیہ میں اسرائیلی حملے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس سے قبل ایک اور اسرائیلی حملے میں خاتون اور اس کے 2 بچوں کو شہید کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں مبینہ دھاندلی، امریکہ نے تشویش کا اظہار کر دیا

اس سے قبل فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے فوجی جنگ بندی کے اپنے مطالبے پر زور دیا تھا۔

علاوہ ٰازیں جوں جوں اسرائیلی جارحیت اور عزائم بڑھتے جا رہے ہیں نیتن یاہو کے اتحادی بھی پیچھے ہٹتے جا رہے ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ کے بعد فرانس نے بھی رفح پر بڑی فوجی کارروائی کی مخالفت کردی۔


متعلقہ خبریں