عام انتخابات: 8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا، فافن رپورٹ

عام انتخابات: 8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا، فافن رپورٹ

ملک بھر میں 2024 کے عام انتخابات کا ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا جو 2018 کے الیکشنز سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات سے متعلق ووٹر ٹرن آؤٹ پر جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے فارم 47 کے مطابق مرتب کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

رپورٹ کے مطابق الیکشن 2024 کے مقابلے میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ زیادہ تھا جو 52.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سال 2024 میں 6.06 کروڑ ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، الیکشن 2024 میں یہ تعداد 12.86 کروڑ ہوگئی۔

فافن نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقوں میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این اے 214 تھرپارکر میں رہا جہاں 70.9 فیصد عوام نے ووٹ ڈالا۔ ملک میں سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے 42 جنوبی وزیرستان میں رہا جہاں صرف 16.3 فیصد عوام نے ووٹ کاسٹ کیا۔

وفاقی دارالحکومت کی بات کی جائے تو یہاں 2018 کے مقابلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 58.3 فیصد رہا، گزشتہ انتخابات میں یہ اعدادوشمار 54.2 فیصد رہے تھے۔ خیبر پختونخوا میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 44 فیصد تھا اور الیکشن 2024 میں یہ 39.5 فیصد رہا۔

پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ بیٹھنا خطرہ، کبھی بھی حکومت گراسکے گی، خواجہ آصف

اسی طرح پنجاب میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 56.8 فیصد جبکہ الیکشن 2024 میں یہ 51.6 فیصد رہا۔ سندھ میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 47.2 فیصد تھا جو الیکشن 2024 میں 43.7 فیصد رہا۔ بلوچستان میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 45.3 فیصد تھا، یہ الیکشن 2024 میں 42.9 فیصد تھا۔


متعلقہ خبریں