انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ایف بی آر نے 30 کروڑ روپے کی مبینہ ٹیکس چوری پکڑ لی

fbr

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) فیڈرل بورڈ اف ریونیو (ایف بی ار) نے اسلام اباد میں سرکاری اداروں کے ساتھ کام کرنے والی کمپنی کی 30 کروڑ روپے کی مبینہ ٹیکس چوری پکڑ لی۔ 

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آباد نےوفاق میں سرکاری اداروں کے ساتھ کام کرنے والی کمپنی کی 30 کروڑ روپے کی مبینہ ٹیکس چوری پکڑ لی ہے۔

آئی اینڈ آئی اسلام آباد نے اس کیس میں ایف آئی آر درج کرکے کمپنی کے ڈائیریکٹر عمر اقبال وڑائچ کو گرفتار کرلیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ وڑائچ اینڈ وڑائچ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ سرکاری اداروں کو مختلف اشیاء سپلائی کرتی ہے۔

سرکاری اداروں نے کمپنی کو سپلائی کی قیمت بمع اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس ادا کردئے تھے،کمپنی قانون کے مطابق اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس ( تیس کروڑ روپے) سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے پابند ہیں۔

لیکن آئی اینڈ آئی کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کمپنی نے فراڈ کی نیت سے جعلی انوائسز پر ان پٹ ٹیکس کلیم کرکے ٹیکس کی یہ رقم چوری کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم عمر اقبال وڑائچ کی معلومات پر جعلی انوائسز فروخت کرنے کے الزام پر سہیل احمد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ تیس کروڑ ٹیکس کی چوری میں ملوث عمر وڑائچ اسوقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہے۔

جبکہ سہیل احمد سے گرفتاری کے بعد تفتیش جاری ہے تاکہ اس فراڈ کے مزید کرداروں کو بھی بے نقاب کیا جائے۔


متعلقہ خبریں