خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا


پشاور: خیبرپختونخوا ( کے پی ) کی دس رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے تاہم وزرا کو قلمدان بعد میں تفویض کیے جائیں گے۔

نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب جمعرات کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جہاں گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا نے کابینہ ارکان سے حلف لیا ۔

حلف اٹھانے والے وزرا میں اکبر جان مروت، محمد رشید، مقدس اللہ، ڈاکٹر سائرہ صفدر، عبدالرؤف، ثنا اللہ خان، ظفر اقبال بنگش، انور الحق، فضل الہٰی اور جسٹس (ر) اسد اللہ چمکنی شامل ہیں۔

نگراں کابینہ کا پہلا اجلاس جمعرات کی شام ہی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا گیا۔

6 جون کو نگراں وزیراعلیٰ کے پی جسٹس (ر) دوست محمد خان نے حلف اٹھایا تھا، میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ صوبائی کابینہ مختصر ترین ہوگی اور میرٹ پر کابینہ ارکان کا چناؤ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں