خیبرپختونخوا: 15 سیاسی رہنماؤں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، فہرست جاری

خیبرپختونخوا: 15 سیاسی رہنماؤں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، فہرست جاری

کاؤنٹر ٹیرراِزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے اندر صوبے بھر میں 15 اہم سیاسی شخصیات کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی کی طرف سے عام انتخابات 2024 سے قبل خیبرپختونخوا کے کم از کم 15 سیاسی رہنماؤں کی فہرست جاری کی گئی جنہیں دہشتگردوں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

باجوڑ میں قومی اسمبلی کے امیدوار ریحان زیب قتل

محکمہ انسداد دہشت گردی کی جاری کردہ فہرست میں سابق ایم این اے محسن داوڑ، سابق صوبائی وزیر امتیاز قریشی، سینیٹر ہدایت اللہ، سابق لیگی ایم این اے امیر مقام، سابق پی ٹی آئی ایم این اے منصور شاہ اور شاہ محمد شامل ہیں۔

دیگر ناموں میں جمیعت علمائے اسلام ف کے ملک عدنان وزیر اور احسان اللہ، سینیٹر بختی افسر اور سینیٹر مولانا عبد الرشید شامل ہیں۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں جنوری سے اب تک 2 امیدواروں کو نامعلوم افراد قتل کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں