سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آ ئی) کے رہنما غلام مرتضیٰ ستی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کر کے اپنے رفقا کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر سے ملاقات کے دوران غلام مرتضی ستی کیساتھ غلام یونس ستی، عابد مجید، مصطفی لطیف ستی اور ثاقب ستی نے بھی پی پی پی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
عمران خان کیخلاف جو فیصلہ آیا ہے وہ ہم سب کیلئے سبق آموز ہے ، شہباز شریف
اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہاکہ غلام مرتضیٰ ستی اور دیگررہنماؤں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید کہتا ہوں اور روالپنڈی اور اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی۔
انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سیاسی کارکنان جمہوری روایتوں کے امین رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پی پی پی پی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید نیرحسین بخاری اور آزاد کشمیر کے سابق صدر سردارمحمد یعقوب بھی موجود تھے۔
حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر ایف بی آر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا
دوسری جانب ملک بھر سے 40سے زائد درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشینوں نے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔