پاک، ایران وزرائے خارجہ کے وفود کے مذاکرات ، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، نورخان ائیربیس پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں پاک ایران وزرائے خارجہ کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، جس میں دوطرفہ تعلقات مثبت طریقے سے آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور امن اور خوشحالی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان کا ایران کیساتھ کشیدگی ختم ، سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور سکیورٹی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران دونوں فریقین حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش اور دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کو ایرانی ہم منصب کی ٹیلی فون کال

پاکستان روانگی سے قبل ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم دشمنوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خطے میں دوستی ، امن اور سکیورٹی کو ہدف بنائیں ، اچھی ہمسائیگی کے ذریعے ہی سلامتی کا حصول ممکن ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں