سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان کی لاہور رجسٹری میں آج چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں چاررکنی بنچ اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس آف پکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بنچ سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی اپیل پر سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ نے آج دوپہر دو بجے تک انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

سپریم کورٹ بنچ کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ روز دوران سماعت ریمارکس دیے تھے کہ اگر جنرل پرویز مشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے انتخابی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہونے دیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ واریت کی بنیاد پرہونے والے قتل کے خلاف سماعت  بھی آج ہو گی۔

وکلا کی جعلی ڈگریوں کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت بھی آج چاررکنی بنچ کرے گا۔

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں میڈیا ہاؤسز کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت بھی کی جائے گی۔ گزشتہ سماعت میں عدالت عظمیٰ نے میڈیا مالکان کو جمعرات تک کی مہلت دیتے ہوئے تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں