بھارتی میڈیا کا شعیب ملک پر فکسنگ کا الزام، ٹیم کے مالک نے خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

بھارتی میڈیا کا شعیب ملک پر فکسنگ کا الزام، ٹیم کے مالک نے خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز فارچیون باریشال کے مالک نے بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

فارچیون باریسل کے مالک میزان رحمن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شعیب ملک سے متعلق جاری خبروں پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک بہت بڑے کھلاڑی ہیں، ایسی من گھڑت باتوں پر یقین نہ کریں۔

شعیب ملک نے کرکٹ کے میدان میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

میزان رحمن کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی گئے ہیں۔ جب انکی ضرورت ہوگی وہ ٹیم کو دستیاب ہونگے۔ بنگلہ دیشی میڈیا شعیب ملک سے متعلق من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔

اس حوالے سے شعیب ملک نے بھی اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میرے حوالے سے میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ پہلے سے طے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی میں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ واپس جا کر کھیلنا چاہتا تھا لیکن لیگ انتظامیہ راضی نہیں ہوئی، باقی سب باتیں بے بنیاد ہیں۔

بابر اعظم کی بی پی ایل میں شاندار انٹری، رنگپور رائیڈرز کی شکست فتح میں تبدیل

خیال رہے کہ شعیب ملک کا بی پی ایل میچ میں ایک اوور میں تین نوبال کرانے پر بھارتی میڈیا نے اسے میچ فکسنگ کا رنگ دیا تھا۔ اس میچ کے بعد شعیب ملک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔


متعلقہ خبریں