انٹربینک میں ڈالر کی قیمت279 روپے 69 پر برقرار رہی

dollar

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پرانٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

انٹربینک میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 279 روپے 67کی سطح پر برقرار رہی جبکہ آج صبح انٹر بینک میں ڈالر17 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ڈالر مزید 17 پیسے سستا ، قیمت 279.67 روپے ہو گئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا، سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہو گئی۔ اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ 13 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

سولر پینل کی قیمتوں میں یکدم حیرت انگیز کمی

دس گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہونے سے دس گرام سونا ایک لاکھ 83 ہزار 3 سو روپے کا ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، چاندی کی قیمت میں استحکام رہا۔


متعلقہ خبریں