حوثیوں کے امریکی بحری جہازوں پر میزائل حملے


یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں 3 بحری جہازوں پر میزائل حملے کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی بحریہ نے حوثیوں کی جانب سے فائر کیے گئے 2 میزائل تباہ کر دیئے اور ایک ہدف سے دور گرا۔ شپنگ کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

امریکی سینٹرل کمان نے کہا کہ حوثی حملوں کا ہدف امریکی کنٹینر شپ تھا تاہم حملے میں جہاز، کارگو اور عملے کو نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک

شپنگ کمپنی نے کہا کہ کنٹینر شپس کی حفاظت پر مامور امریکی بحریہ نے فائر کردہ متعدد میزائل مار گرائے اور امریکی نیوی نے جہازوں کو بحفاظت خلیج عدن پہنچایا۔


متعلقہ خبریں