واشنگٹن: امریکہ کے شہر شکاگو میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شکاگو میں 2 مختلف مقامات پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں گھروں میں گھس کر گولیاں ماری گئیں۔
فائرنگ کا واقعہ شکاگو کے مضافاتی علاقے جولیٹ اور الینوائے میں پیش آیا جبکہ قتل ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں شدید زلزلہ،کئی مکانات منہدم
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔