چین ، مٹی کا تودہ گرنے سے سینکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے ، 200 کو بحفاظت نکال لیا گیا


چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے سینکڑوں افراد افراد ملبے تلے دب گئے۔

چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 51 منٹ پر صوبہ ینان کے شہر ژاؤتونگ کے قریبی قصبے تانگ فانگ کے گائوں لیانگشوئی میں مٹی کا تودہ گرنے سے سینکڑوں افراد دب گئے۔

کولمبیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 33 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی ، متعدد لاپتہ

واقعہ کے بعد 200 سے زیادہ امدادی کارکن 33 فائر فائٹنگ گاڑیوں اور 10 لوڈنگ مشینوں کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقے سے 200 سے زیادہ افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے جبکہ 47 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ڈیزاسٹر ریلیف کے ہیڈ کوارٹر کے مطابق ملبے تلے دب جانے والے افراد کا تعلق 18 خاندانوں سے ہے ۔


متعلقہ خبریں