کسٹمز نے غیر ملکی مسافر سے خنزیر کا گوشت قبضہ میں لے لیا

ISB AIRPORT

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافر سے ممنوع خنزیر کا بڑی مقدار میں گوشت قبضہ میں لے لیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے ہفتہ کی رات متحدہ عرب امارات سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ میں غیر ملکی مسافر سے بڑی مقدار میں سور کا گوشت برآمد کیا ہے۔

ن لیگ کا بھی اقتدار میں آکر 300یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان

کلکٹر کسٹمز اسلام آباد ایئرپورٹ نوید الٰہی نے ہم نیوز کو تصدیق کی کہ ایک چینی مسافر سے خنزیر کا گوشت پکڑا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پکڑے گئے کوشت کی کل مقدار تقریباً 500 کلوگرام ہے۔

پاکستان میں خنزیر کے گوشت کی فروخت اور اسٹاک پر مکل پابندی عائد ہے کیونکہ اسلام میں سور کا گوشت کسی بھی شکل میں کھانا حرام ہے۔

ن لیگ کا بھی اقتدار میں آکر 300یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہری خصوصاً چینی باشندے مختلف ممالک سے ممنوعہ خنزیر کا گوشت مختلف ایئرپورٹس پر تعینات عملے کی مبینہ ملی بھگت سے پاکستان لاتے ہیں اور مبینہ طور پر پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو فروخت کرتے ہیں۔

نوید الٰہی کی بطور کلکٹر اسلام آباد ایئرپورٹ پوسٹنگ کے بعد سے کسٹمز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر نگرانی سخت کی ہوئی ہے اور حال ہی میں مختلف ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں سے نان ڈیوٹی پیڈ لگژری آئی فونز بھی قبضے میں لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں