سندھ میں دفعہ 144 نافذ


کراچی: عام انتخابات کےموقع پرسندھ بھرمیں دفعہ 144نافذ کر دی گٸی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں پل کا کردار ادا کرنا ہے، عطا تارڑ

سندھ میں دفعہ 144 کی پابندی کااطلاق 45 روز تک رہے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابر اعون نے کہا ہے کہ بلا چھین لیا اور پچ اکھاڑ دی گئی ، وکٹ اٹھا کر لوگ بھاگ گئے لیکن ہم مرد میدان ہیں میدان نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، نوازشریف پہلے بھی دو چیفس سے لڑائی کرکے جا چکے ہیں، نوازشریف کو لانے سے کوئی استحکام نہیں آئے گا۔


متعلقہ خبریں