سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے وہی کام کیا جو زرداری اور نوازشریف نے کیا، اختر اقبال ڈار

سابق چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (این ) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے وہی کام کیا جو زرداری اورنواز شریف نے کیا۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصورعلی خان کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے اختر اقبال ڈار نے کہا کہ کل حامد خان نے 2،3غلط بیانیاں کیں ہیں، انہوں نے میرے بارے میں کہا کہ اختر اقبال ڈار کو پارٹی میں لیکر آنے والا میں تھا۔ حامدخان نے کہا اختر اقبال ڈار ہم سے الائنس کرنے کی اپیلیں کرتے پھرتے تھے۔

راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار، ن لیگ کو مشکلات میں ڈال دیا

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عمر چیمہ اور جاوید کو میرے پاس بھجوایا تھا ، بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد میں نے پی ٹی آئی جوائن کی تھی۔

لیکن مجھے حامد خان کے کل کے بیانات پر بڑاد کھ ہوا، وہ حلف لے کر یہ بات کریں کہ میں نے ان سے اپیل کی تھی ، حامد خان میرے سامنے آئیں ،پتہ چل جائے گا وہ سچے ہیں یا میں جھوٹا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی کا کہنا تھا کہ 2018میں23جون کو حامد خان نے فون کیا اورکہا ڈار صاحب آپ نے پارٹی بنا رکھی ہے، میں نے کہا ہاں بنائی ہے، اور پارٹی کا انتخابی نشان بلے باز ہے جس پر وہ ہنس پڑے۔

حامد خان نے کہا تھا کہ مجھے پارٹی قائد بنائیں گے، میں نے اپنے دوستوں سے مشورہ کیا تو انہوں نے منع کر دیا  کہ یہ یو ٹرن اور جھوٹ بولنے کے ماہر اور احسان فراموش ہیں۔

لیگی رہنما میاں نوید علی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

معاہدے کے سوال پر اختر اقبال ڈار نے کہا کہ اگر یہ لوگ سچے ہیں تو انہیں کہیں کہ معاہدے کی ویڈیوز اور گواہ لے کر آئیں ، اگر معاہدہ ہوا تھا تو کس نے کیا اور گواہان کون تھے ؟وہ لے کر آئیں ۔

مجھے بھی 13جنوری کو رات 11بجے پتہ چلا کہ یہ معاہدے کا کہہ رہےہیں ، میرے ٹکٹس پر بلے باز کا نشان ہے، مجھےمعاہدے کے بارے میں مختلف علاقوں سے رپورٹس آ گئی تھیں ۔

مجھے یہ بتا یا گیا کہ یہ دو ، دو ٹکٹیں لے کر گھوم رہےہیں ، اگر معاہدہ ہوا ہے تو سامنے لے کر آئیں ، میرے بارے میں مختلف افواہیں گھوم رہی ہیں ،جس کا مجھے بے حد دکھ ہو رہا ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ ہر بندہ کوئی نا کوئی نئی کہا نی سنا رہا ہے، عجیب و غریب باتیں سن رہا ہوں ، یہ جھوٹ میں کس حد تک چلے جاتے ہیں ، اس بات پر حیرانی ہو رہی ہے ۔

تحریک انصاف کے پرانے لوگ میرے ساتھ رابطے میں ہیں ، مجھ سے حلف لے لیں،میں نے شیر افضل مروت کی کبھی شکل نہیں دیکھی ، روف حسن اور شیر افضل مروت بھی حلف دیں اور میں بھی دیتا ہوں اگر میں ان سے کبھی ملا ہوں۔

مریم نواز پہلی بار الیکشن لڑیں گی

اختر اقبال ڈار کا مزید کہنا تھا کہ میرا حلفاً بیان ہے کہ میرا کبھی پی ٹی آئی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ، یہ بہت جھوٹے، ٹکٹ اورضمیر فروش ہیں، زرداری اور نواز شریف برے ہوں گے مگر وہ احسان فراموش اور جلاو گھیراو کرنے والے نہیں ہوں گے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے وہی کام کیا جو زرداری اورنواز شریف نے کیا،بانی پی ٹی آئی کسی کا دوست نہیں۔


متعلقہ خبریں