اردو ادب کے نامور شاعر منور رانا 71 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

اردو ادب کے نامور شاعر منور رانا 71 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

برصغیر پاک و ہند کے ممتاز اور قادر الکلام بھارتی شاعر منور رانا 71 سال کی عمر لکھنؤ کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

26 نومبر 1952 کو رائے بریلی، اتر پردیش میں آنکھ کھولنے والے شاعر منور رانا طویل علالت کے باعث گزشتہ روز انتقال کرگئے۔  انکی بیٹی سمیعہ رانا کے مطابق منور رانا کو تشویشناک حالت کے سبب وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق وہ طویل عرصے سے  گلے کے کینسر سمیت گردوں کے عارضے، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ انکی تدفین آج کی جائے گی۔

سینئر اداکارخالد بٹ انتقال کرگئے

منور رانا مشاعرے کے سلسلے میں کئی مرتبہ کراچی بھی آئے۔ انکے قریبی ساتھیوں میں جون ایلیا اور نامور بھارتی شاعر راحت اندوری شامل تھے۔

انکی مشہور نظموں میں ‘مہاجر نامہ’، ’شہدبا‘ اور ’ماں‘ سرفہرست ہیں۔ اس کے علاوہ انکے اشعار آج بھی نہ صرف برصغیر پاک و ہند بلکہ دنیا بھر میں زبان زدِ عام ہیں۔


متعلقہ خبریں