15جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ 15 جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس فیس لاگو نہیں کی جارہی، تاہم 16جنوری سے لائسنس فیس میں کئی گناہ اضافہ کر دیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج ”الحمدللہ ”ای رجسٹریشن شروع کا آغاز ہو گیا ہے، تین ماہ قبل جب سب نے یہ کہتے ہوئے ہاتھ کھڑے کر دیے تھے کہ یہ ناممکن ہے ، چنگچی رکشے ڈھائی لاکھ ہوں گے یہ کیسےچلیں گےباتیں ہورہی تھیں۔

پنجاب حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 10جنوری تک نہ بڑھانے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ طالبعلموں کو 10ہزار بلاسود 10 ہزارموٹربائیک دیں گے، چین میں کوئی بھی موٹر بائیک فیول والی نہیں ، اب توگاڑیاں بھی الیکٹرک ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں آہستہ آہستہ الیکٹرک گاڑیاں آجائیں توماحول پربہت اثرپڑےگا، آج ای الیکٹرک رکشہ دیکھےبہت زبردست قسم کےہیں، ہم آلودگی ختم کرنے کیلئے 10 ہزار ”ای رکشہ ”بلاسود لوگوں کو دیں گے۔

پنجاب میں طلبہ اور سرکاری ملازمین کو بلاسود آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہم 15جنوری تک نئی لائسنس فیس لاگو نہیں کر رہے، اور 16 جنوری سے لائسنس فیس میں کئی گناہ اضافہ ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ گاڑی یا موٹر بائیک چلا رہے ہیں تو ڈرائیونگ لائسنس ضروربنوائیں، جس کےپاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوگا، اسے جیل میں رات گزارنا پڑ سکتی ہے۔

پنجاب: لرنر ، ڈرائیونگ لائسنس اور تجدید لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ

خیال رہے کہ یکم جنوری کو حکومت پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 10جنوری تک نہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا جس کا اب دورانیہ بڑھا کر 15 جنوری کر دیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ 9جنوری تک عوام کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں ریلیف دے رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 دن کیلئے مزید ریلیف دے رہے ہیں، ابھی بھی شہریوں کے پاس ٹائم ہے کہ کئی گنا زیادہ فیسوں سے بچیں اور اپنے لائسنس بنوائیں۔ تاہم شہریوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ دورانیہ بڑھا کر 15 جنوری تک بڑھا دیا گیاہے۔


متعلقہ خبریں