سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی کمی

سونے کی قیمت

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

پیر کے روز فی تولہ سونا 1900روپے کی کمی سے 216100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1629روپے کی کمی سے 185271 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 18ڈالر کی کمی سے 2047ڈالر کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 18 ہزار 200 کا ہو گیا

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2660 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2280.52روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کےبعد انڈیکس 64 ہزار 753 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 


متعلقہ خبریں